رسائی کے لنکس

برطانوی عدالت میں محمد عامر نےمیچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا


برطانوی عدالت میں محمد عامر نےمیچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا
برطانوی عدالت میں محمد عامر نےمیچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

’ نیوز آف دِی ورلڈ‘ میں چھپنے والی ایک رپورٹ کےبعد برطانوی پولیس نےپاکستان اور برطانیہ کے درمیان 2010ء میں کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے تحت تین پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف اور اُن کے اسپورٹس ایجنٹ مظہر مجید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا

اسپاٹ فکسنگ دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستان کے سابق تیز باؤلر محمد عامر نے لندن کی کراؤن پراسیکیوشن عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو صحیح بتاتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوٴث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

برطانوی عدالت میں محمد عامر نےمیچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا
برطانوی عدالت میں محمد عامر نےمیچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

جمعے کے روز محمد عامر اور اِنہی الزامات کا سامنا کرنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے سابق اسپورٹس ایجنٹ مظہر مجید نے عدالت میں پیش کیے گئے اپنے بیان میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوٴث ہونے کا اعتراف کیا۔

برطانوی پولیس نے’ نیوز آف دِی ورلڈ‘ میں چھپنے والی ایک رپورٹ کےبعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 2010ء میں کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے تحت تین پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف اور اُن کے اسپورٹس ایجنٹ مظہر مجید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

تحقیقات کے بعد برطانوی کراؤن پراسیکیوشن عدالت نے رواں سال 4 فروری کو تینوں پاکستانی کھلاڑیوں اور اُن کے ایجنٹوں پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی تھی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ مقدمے کی سماعت ابھی جاری ہے اور تینوں کھلاڑی اِس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔

سابق کپتان سلمان بٹ اور تیز باؤلر محمد آصف نے ابھی تک اُن پر لگائے گئے اسپاٹ فکسنگ الزامات سے انکار کیا ہے۔

محمد عامر کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کے اعتراف کے کیس پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں اِس بارے میں قانونی ماہر بیرسٹر اسلام وردک نے بتایا کہ جرم تسلیم کرنے کا مطلب سزا میں کمی کی صورت میں نکلے گا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کا اعتراف ِ جرم قانونی طور پر سلمان بٹ اور محمد آصف کے کیس پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

آئی سی سی کا سہ رکنی ٹربیونل پہلے ہی پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کے مذکورہ الزامات کے تحت سزا سنا چکا ہے ، جس کے تحت سابق کپتان سلمان بٹ پر دس سال، محمد آصف پر سات سال جب کہ محمد عامر کے کرکٹ کھیلنے پر پانچ سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔

برطانوی قانونی ماہرین کےمطابق تینوں کھلاڑیوں کے خلاف قائم کیےگئے فوجداری مقدمے میں الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اُنھیں دس سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG