رسائی کے لنکس

اسلام آباد: عاصمہ جہانگیر سمیت 141 شخصیات کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈز کا اعلان


عاصمہ جہانگیر
عاصمہ جہانگیر

’یوم پاکستان‘ کی مناسبت سے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات بجا لانے پر، صدرِ پاکستان ممنون حسین نے مختلف شعبہٴ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو نمایاں خدمات دینے پر 141 سول ایوارڈ عطا کریں گے۔ یہ ایوارڈ 23 مارچ کو ایوان صدر، اسلام آباد میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر دیے جائیں گے۔

ایک سرکاری اعلان کے مطابق، پاکستان کے لیے نمایاں خدمات دینے پر قانون داں اور انسانی حقوق کی نامور خاتون، مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو (بعد از مرگ) ’نشان امتیاز‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ادھر، لندن کے میئر، صادق خان کے لیے بھی ’نشان امتیاز‘ کے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کرکٹرز مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کے لیے ’ستارہٴ امتیاز‘ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ستارہ امتیاز:

پاکستان کے لیے نمایاں خدمات پر مرحوم جنید جمشید خان؛ پبلک سروس کے شعبے میں مرحوم جسٹس سعید الزماں صدیقی کے لیے؛ مرحوم امجد فرید صابری کو قوالی کے شعبے میں خدمات پر؛ محمد حنیف اور محسن حمید کو لٹریچر میں؛ جب کہ گائیکی کے شعبے میں تاج ملتانی؛ میوزک کمپوزنگ میں مرحوم ماسٹر غیلام حیدر؛ شعبہٴ ڈرامہ میں شفیع محمد شاہ؛ ڈراما ایکٹنگ میں قیصر نظامانی کے لیےستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

شعبہٴ صحافت میں ’ستارہٴ امتیاز‘ کا ایوارڈ حنیف خالد، حفیظ امین، طاہر خلیل اور نواز رضا کو دیا گیا ہے۔

لٹریچر میں ’ستارہٴ امتیاز کا ایوارڈ، ڈاکٹر رؤف پاریکھ، فاروق سرور علی زادہ اور استاد بخاری کو دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG