رسائی کے لنکس

پاکستان بحریہ کو امریکہ سے 2 طیارے موصول


پاکستان بحریہ کو امریکہ سے 2 طیارے موصول
پاکستان بحریہ کو امریکہ سے 2 طیارے موصول

امریکہ نے پاکستان بحریہ کو سمندری حدود کی فضائی نگرانی کرنے والے دو جدید پی تھری سی ’P3C‘ طیارے فراہم کر دیے ہیں اور اُن کو باقاعدہ طور پر فضائی بیڑے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

نو ماہ قبل عسکریت پسندوں نے کراچی میں نیوی کی ایک اہم تنصیب پر حملہ کر کے ایسے ہی دو طیاروں کو تباہ کر دیا تھا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے پاکستان نیوی کو جہازوں کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طیارے غیر ملکی فنڈ سے متعلق امریکی پروگرام کے تحت دیے گئے ہیں۔

پاکستان نیوی کے حکام کا کہنا ہے کہ جدید آلات سے لیس پی تھری سی طیارے شمالی بحیرہ عرب کی فضائی نگرانی کو موثر بنائیں گے جو دنیا میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کا ایک اہم ترین راستہ ہے مگر سومالیہ کے قزاقوں کی کارروائیاں کا ہدف بنا ہوا ہے۔

پاکستانی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے طیاروں کی مدد سے ’’ہمارے مفادات سے متعلق اہم شمالی بحیرہ عرب کے علاقے پر گہری نظر رکھی جاسکے گی ... جو قانونی اور غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کا مرکز ہے اس لیے اس کی مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔‘‘

پاکستان بحریہ کو امریکہ سے 2 طیارے موصول
پاکستان بحریہ کو امریکہ سے 2 طیارے موصول

امریکہ نے پاکستان کو چھ P3C طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 2010ء میں ملنے والے پہلے دو طیارے گزشتہ سال مئی میں کراچی میں نیوی کے اڈے پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں تباہ ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG