رسائی کے لنکس

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے انگور اڈا میں ڈورن حملے کی مذمت


پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے انگور اڈا میں ڈورن حملے کی مذمت
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے انگور اڈا میں ڈورن حملے کی مذمت

پاکستان نے انگوراڈامیں بدھ کے روز ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے نقصان دہ ہیں اور ان سے دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط ہوتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے جس وقت اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس وقت امریکی سفیر کیمرون منٹر دفتر خارجہ کی عمارت میں موجود تھے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں بدھ کو امریکی ڈرون حملوں میں 6افرادہلاک ہوگئے تھے۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کے حساس ادارے کے سربراہ احمد شجاع پاشا امریکا کے دورے پر ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز امریکی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔

انگور اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے کے خلاف آج پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے بھی سخت احتجاج کیا۔ انہوں نے شجاع پاشا کے ، دورے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔چوہدری نثار علی خان نے اس دورے سے متعلق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وضاحت بھی طلب کی ۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی ایک بار پھر ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ کیاہے۔ اس سے قبل 17 مارچ کوپاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی ڈرون حملوں کی مذمت کی تھی ۔ اس حملے میں تئیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔انہوں نے ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG