پاکستان میں 11 مئی کے انتخابات کے لیے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعرات کو رات بارہ بجے انتخابی مہم ختم ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نصف شب کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماء جمعرات کو ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے قبل مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نواز شریف لاہور میں جب کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران اپریل کے اواخر سے اب تک دہشت گرد حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخواہ اور ملحقہ قبائلی علاقوں کے علاوہ، صوبہ بلوچستان اور کراچی میں انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں اور انتخابی دفاتر پر حملے کیے گئے۔
پاکستان میں الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مئی کو پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس انداز میں انتخابی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اُن کے ہوتے ہوئے جعلی ووٹ ڈالنا ممکن نہیں ہو گا۔