رسائی کے لنکس

فیس بک پر پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ریئلٹی شو


’پاکستان سپر اسٹار‘ کے لئے ملک بھر سے 3000 انٹریز موصول ہوئیں تھیں۔۔۔جن میں سے ’سوشل ووٹنگ کے ذریعے صرف 10 افراد کو ہی منتخب کیا گیا۔ اندازہ لگا لیجئے کہ جب 3000 میں سے صرف 10 لوگوں کو چننا ہو تو ٹیلنٹ کو پرکھنے کا معیار کیا ہوگا۔۔‘

کراچی ۔۔۔ پاکستان میوزک انڈسٹری میں جتنے اہم اور نت نئے تجربات ہورہے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ ان تجربات کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ یہاں کی زمین میوزک کے لئے بہت زرخیز ہے۔

پچھلے دنوں ایسا ہی ایک کامیاب تجربہ اس وقت ہوا جب ’فیس بک‘ اور ’ساوٴنڈ کلاوٴڈ‘ پر ملک کے پہلے ڈیجیٹل رئیلٹی شو ’پاکستان سپر اسٹار‘ کے پہلے فیز کوپیش کیا گیا۔ اس شو کی روح رواں ایک نجی فرم تھی۔

فرم کی پبلی سسٹ سحر اقبال نے، وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’پاکستان سپراسٹار‘ کے لئے ملک بھر سے 3000 انٹریز موصول ہوئیں تھیں۔۔۔جن میں سے ’سوشل ووٹنگ کے ذریعے صرف 10 افراد کو ہی منتخب کیا گیا۔ اندازہ لگالیجئے کہ جب تین ہزار میں سے صرف دس لوگوں کو چننا ہو تو ٹیلنٹ کو پرکھنے کا معیار کیا ہوگا۔۔‘

سحر کے مطابق ’پاکستان سپر اسٹار‘ کے لئے منتخب ہونے والے 10لکی ونرز کا تعلق لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور بہاولپور سے ہے۔ ہرامیدوار کو دو سونگز گانے کا موقع دیا گیا ۔ یہاں انہیں اس بات کی بھی پوری آزادی تھی کہ وہ خود ہی اپنی پسند کا گانا منتخب کریں اور اسے اپنے انداز میں گائیں۔

دوسرے رئیلٹی شو ز سے ہٹ کر ”پاکستان سپراسٹار‘ ‘میں اچھے سنگرز کا انتخاب چند ججز کے ہاتھ میں نہیں ہوگا بلکہ ’سپراسٹار‘ کا فیصلہ آڈینز ووٹ کے ذریعے شوز کے اگلے فیزز میں ہوگا۔

ووٹرز ’پاکستان سپر اسٹار‘چننے کے لئے سوشل پلیٹ فارمز، ویب سائٹ اور موبائل کے ذریعے اپنا ووٹ دے سکتے ہیں۔ ووٹرز کو ”ٹاپ تھری سنگرز “سنگرز چننا ہوں گے۔

’پاکستان سپراسٹار‘۔۔۔”وال نٹ اسٹوڈیوز کا پروجیکٹ ہے جو ان تمام ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے لئے امید کی ایک کرن ہے جن کے پاس ٹیلنٹ تو ہے، لیکن پیسہ اور ایسا کوئی پلیٹ فارم نہیں جہاں سے وہ اپنے فن کو دنیا کے سامنے لاسکیں۔
XS
SM
MD
LG