رسائی کے لنکس

ہاکی: برطانیہ کی پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سےشکست


برطانیہ پاکستان
برطانیہ پاکستان

سیمی فائنل تک رسائی کے لیے، پاکستان کو دو مضبوط ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ لازمی جیتنے ہوں گے

برطانیہ نے لندن اولمپکس میں ہونے والے ہاکی مقابلوں میں تیسرے گروپ میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر گروپ اے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

برطانوی کھلاڑی شروع ہی سے کھیل پر چھائے رہے۔ پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں جیمس نے گول کرکے برطانیہ کو ایک گول کی برتری دلادی۔برطانیہ کے جونٹی کلیش نے پہلے ہی ہاف کے بیسویں منٹ میں دوسرا گول کردیا۔

کیتھرین مڈلٹن
کیتھرین مڈلٹن


دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی ٹیم نے مایوس کُن کھیل پیش کیا اور پینلٹی کارنر پر گول کرنے کے تین مواقع ضائے کیے۔

برطانیہ کی طرف سے ایشلی جیکسن نے دوسرے ہاف میں دو گول کیے، جب کہ پاکستان کی طرف سے میچ کا واحد گول کپتان سہیل عباس نے کھیل کے آخری لمحات میں پینلٹی کارنر پر کیا۔

پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دینے کے بعد برطانوی ہاکی ٹیم ’گروپ اے‘ میں ایک مستحکم اور مضبوط پوزیشن پر آگئی ہے۔

کھیل جاری
کھیل جاری


برطانوی ہاکی ٹیم اِس سے قبل ارجنٹینا کو شکست دے چکی ہے، جب کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ اس کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے دو مضبوط ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ لازمی جیتنے ہوں گے۔

پاکستان اس سے قبل کھیلے گئے دو میچز میں ارجنٹینا کو دو صفر سے شکست دے چکا ہے،جب کہ اسپین کے خلاف کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔
XS
SM
MD
LG