پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ایک سفارتکار کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی مفصل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کو پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسلام آباد میں نائب بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایک ایسے وقت جب دونوں ملکوں کی قیادت دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتی ہے ایسے واقعات کسی صورت اُن کوششوں کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے نئی دہلی میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور انھیں بتایا کہ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ سفارتکار سے مبینہ بدسلوکی کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
پیر کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتکار زرغام رضا کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے بعد دو افراد نے انھیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے اس واقعہ کی مفصل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔
دونوں ہمسایہ ملکوں کے گزشتہ برسوں میں کشیدگی کا شکار رہنے والے تعلقات میں گزشتہ برس سے بہتری آنا شروع ہوئی تھی اور پاکستان میں عام انتخابات کے بعد نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ (ن( کی کامیابی کے بعد بھارت ان میں مزید بہتری کا عندیہ بھی دے چکا ہے۔