رسائی کے لنکس

بھارت سے آنے والے چار سکھ یاتری پاکستان میں لاپتا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ان افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں بھارت کے سفارت خانے کے عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

پاکستانی حکام نے رواں ماہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں سے چار افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ہر سال بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ یاتری پاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔

رواں ماہ بھی لگ بھگ دو ہزار سکھ یاتری پاکستان آئے جن میں سے تقریباً 18 سو کا تعلق بھارت سے تھا۔

پاکستان متروکہ وقف املاک کا محکمہ سکھ برادری کی تنظمیوں کے ساتھ مل کر ان یاتریوں کے لیے انتظامات کرتا ہے۔

اس ادارے کے چیئرمین صدیق الفاروق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حسن ابدال میں پنجہ صاحب میں قیام کے بعد جب دیگر سکھ یاتری اپنے ایک دوسرے مقدس مقام ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوئے تو اُن میں سے چار لاپتا تھے۔

اُنھوں نے بتایا کہ ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ان افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد میں بھارت کے سفارت خانے کے عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

سکھ یاتریوں کے اس طرح لاپتا ہونے کا یہ غیر معمولی واقعہ ہے۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی ہر سال بھارت سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں اور اُن کی آمد و رفت، قیام اور حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG