پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں جمعرات کی صبح ایک بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور کم ازکم چھ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی گاڑی لانڈھی کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ وہاں کھڑی موٹرسائیکل میں پہلے سے نصب بم میں دھماکا ہوا۔
دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس پر سوار سات اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک نے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ دیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے لیے لیے تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اور ایک موٹر سائیکل میں نصب کر کے ریموٹ کنٹرول سے ذریعے اس میں دھماکا کیا گیا۔
کراچی میں اس سے قبل بھی رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کو شدت پسند ایسی پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔
شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ستمبر میں پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جس میں حکام کے بقول اب تک سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔