رسائی کے لنکس

خیبرپختونخواہ: 12 صوبائی وزراء کابینہ میں شامل


صوبائی اسمبلی
صوبائی اسمبلی

وزیراعلٰی پرویز خٹک اور دو سینیئر وزراء نے 31 مئی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ میں شامل 12 وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے۔

جمعرات کو ان وزراء سے گورنر شوکت اللہ سے حلف لیا، نئے وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے جماعت اسلامی اور آفتاب شیرپاؤ کی جماعت قومی وطن پارٹی کے اتحاد سے حکومت بنائی ہے۔

وزیراعلٰی پرویز خٹک اور دو سینیئر وزراء نے 31 مئی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

دو سینیئر وزیروں میں سے سراج الحق کا تعلق جماعت اسلامی جب کہ سکندر شیرپاؤ کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے۔
XS
SM
MD
LG