رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی : عسکریت پسندوں کے گروپوں میں تصادم ، 15ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے دو گروپوں میں ہونے والے تصادم میں کم از کم 15شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ حافظ سعید المعروف ملا طوفان اور مولوی نبی کے گروپوں کے درمیان ہوئی۔ ملا طوفان کرم ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ بتایا جاتا ہے جب کہ مولوی نبی کو طالبان نے اپنی تحریک سے علیحدہ کردیا تھا۔

یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب دونوں شدت پسند رہنما مذاکرات کے لیے جمع تھے۔

XS
SM
MD
LG