رسائی کے لنکس

ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ


عمران خان
عمران خان

عمران خان کی طرف سے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام پر ہتک عزت کا یہ دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے اپنی جماعت کے دیگر عہدیداروں اور وکلاء کے ہمراہ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

فاروق ستار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی طرف سے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام پر ہتک عزت کا یہ دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

کراچی میں تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے بعد عمران خان نے اس کی ذمہ داری ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عائد کی تھی۔

فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ الطاف حسین پر الزامات کے بعد عمران خان کو قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا تھا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

زہرہ شاہد کو مئی کے وسط میں کراچی میں اُن کے گھرکے سامنے نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG