واشنگٹن —
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں پی ٹی آئی کی لیڈر کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق تحریک ِ انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ حسین ڈیفنس کے فیز فار میں اپنے گھر کے باہر آ کر رکیں جہاں دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
زہرہ حسین کو دو گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ اسی دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہرہ حسین کی ہلاکت کی وجہ سٹریٹ کرائم تھا لیکن دوسری طرف یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زہرہ حسین کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔
تحریک ِ انصاف کے چئیرمین عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں نے زہرہ حسین کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی ہے۔