رسائی کے لنکس

وطن واپسی پر مشرف کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان


سابق صدر پرویز مشرف
سابق صدر پرویز مشرف

سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف جیسے ہی کراچی پہنچیں گے انھیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

پاکستان کے خودساختہ جلاوطن سابق فوجی صدر نے ایک روز قبل اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک جلسے سے وڈیو فون کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ 30 جنوری تک وطن واپس پہنچیں گے اور ان کی آمد کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔

لیکن پیر کو ہنگامی طور پر بلائی گئی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جاسکے۔

’’ جیسے ہی یہاں کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا یہ جیل میں ہوگا۔ ہم نے بندوبست بھی سارا کرلیا ہے۔‘‘

انھوں نے اس فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقتول رہنما بے نظیر بھٹو کے مقدمہ قتل میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرف کو گرفتار کرنے کے بعد انھیں بلوچستان کی حکومت کے حوالے بھی کیا جاسکتا ہے جہاں ان کے خلاف نواب اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

XS
SM
MD
LG