رسائی کے لنکس

اورکزئی میں جھڑپیں، دو فوجیوں سمیت 32 ہلاک


پاکستان کے ایک شمال مغربی قبائلی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں حکام نے سرکاری فوج کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان جھڑپوں میں کم ازکم 30 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب درجنوں عسکریت پسندوں نے اپر اورکزئی ایجنسی کے خادیزئی گاؤں میں فرنٹئیر کور کی ایک چوکی پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں شدید لڑائی شروع ہوگئی اور جوابی کاورائی میں متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔

لڑائی دو گھنٹوں سے زائد جاری رہی تاہم آزاد ذرائع سے سرکاری دعوؤں کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ پاکستان کے اس شورش زدہ قبائلی علاقے تک صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی رسائی تقریباً ناممکن ہے۔

اس علاقے میں طالبان جنگجوؤں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں معمول کی کارروائی ہیں۔

لڑائی میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی فوجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

XS
SM
MD
LG