رسائی کے لنکس

کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفشنل کی حالت تشویشناک


کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفشنل کی حالت تشویشناک
کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفشنل کی حالت تشویشناک

پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 22 دسمبر کو ارفع کو مرگی کا دورہ پڑا جس نے ان کے دماغ اور دل کو متاثر کیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے ان کی حالت ابھی نازک ہے اور مصنوعی نظام تنفس کے ذریعے ان کی سانس کو بحال رکھا جا رہا ہے۔

ارفع کریم کے والد امجد کریم نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی بیٹی کو گھر میں اچانک دورہ پڑا جس کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ’’اسپتال کے راستے میں پہلے تو دل بند ہو گیا اور آکسیجن کی کمی کے باعث دماغ کو نقصان پہنچا اور وہ کومہ میں چلی گئیں۔‘‘

ارفع کریم نے 2004ء میں نو سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفشنل بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 16 سال ہے اور وہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں۔

XS
SM
MD
LG