رسائی کے لنکس

پشاور: سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں چھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق خودکار ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں نے مختلف اعتراف سے چوکی پر حملہ کیا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے مضافات میں سکیورٹی فورسز کی ایک قلعے پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم چھ اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق خودکار ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں نے مختلف اطراف سے قلعے پر حملہ کیا۔

حملے کے وقت قلعے میں ایف سی کے علاوہ پولیس اور لیویز کے اہلکار بھی موجود تھے۔

ایف سی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا جس کے بعد حکام نے اس میں پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

چند روز قبل پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں مشتبہ شدت پسندوں نے فرنٹئیر کور یعنی ایف سی کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا جس میں اٹھارہ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

خیبر پختونخواہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران شدت پسندوں کی کارروائیوں میں ایک بار بھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG