پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق منگل سے ہوگیا ہے۔
سرکاری اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں دو روپے نوے پیسے، لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 16 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے 66 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں انھیں تازہ ترین اقتصادی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت 98 روپے کے آس پاس ہونے سے درآمدات پر مثبت اثر پڑے گا۔
وزیراعظم نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔
بعض حلقوں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے اور گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ دس روپے کمی کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی تازہ کمی ہو ناکافی قرار بھی دیا ہے۔