پاکستان میں منگل کی صبح ایک نجی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے اتر گیا اور اس طیارے پر سوار دس افراد معمولی زخمی ہوئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی سے شاہین ایئرلائنز کی لاہور پہنچنے والی پرواز این ایل 142 جب رن وے پر اترنے لگا تو اس کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث اترتے وقت اس کا ٹائر پھٹ گیا جس سے یہ رن وے سے اتر کر کچے میں چلا گیا۔
جہاز پر 112 مسافر سوار تھے جنہیں عملے سمیت جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔
شہری ہوابازی کے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد دیگر پروازں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔
پاکستان میں اس سے قبل بھی جہازوں کے اترتے یا اڑان بھرنے کے دوران تکنیکی خرابی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔