رسائی کے لنکس

جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی


وزیراعظم گیلانی
وزیراعظم گیلانی

صوبہ خیبر پختون خواہ کے دوسرے بڑے شہر مردان میں ہفتہ کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی حکومت آتے ہی اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئی تھیں لیکن انھیں عوام کی حمایت سے ناکام بنا دیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ اس وقت بھی جمہوریت کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ ’’ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں جو غیر جمہوری قوتیں ہیں ہم انھیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔

وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ ان کی حکومت اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے اور موجودہ دور میں 1973ء کے آئین کو بحال کیا گیا۔

اس سے قبل ہفتہ کی صبح سول سروس اکیڈمی لاہور میں سرکاری افسران کی ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے کہا تھا کہ 1973ء کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کر کے وفاق کو مضبوط کیا گیا ہے کیوں کہ آئین میں کی جانے والی ترامیم سے صوبوں کو زیادہ خودمختاری دینے اور ان کو اختیارات کی منتقلی سے وہ حقیقی معنوں میں بااختیار ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت صوبہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG