مائکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیرمین، بل گیٹس نے ہفتے کو وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ نظر آنے لگا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے یہ مرض رواں سال ختم ہو جائے گا۔
یہ بات پاکستان کے سیکٹری خارجہ، اعزاز چودھری نے ہفتے کی شام نیو یارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔
اُنھوں نے بتایا کہ بل گیٹس نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پچھلے ایک سال میں پاکستان نے دوررس اقدامات کیے۔ ملاقات کے دوران، وزیرِ اعظم نواز شریف نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔
وزیرِ اعظم نواز شریف نے ہفتے کو سری لنکا اور جرمنی کے سربراہِ مملکت اور سویڈن کے وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات، دفاع اور معاشی شعبوں مین سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیرِ اعظم نواز شریف نے جرمن چانسلر سے مزید کہا کہ جرمنی ٹیکنالوجی اور تھر کول منصوبے میں سرمایہ کاری کرے۔