رسائی کے لنکس

بنوں پولیس لائنز حملہ: آپریشن مکمل، پانچوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں پشاور سے لاپتا ہونے والا ایک شخص بھی شامل ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

12:21 14.10.2024

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریاں جاری

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔

اسلام آباد میں اس اجلاس کے حوالے سے ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔


12:25 14.10.2024

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

پاکستان 15 اور 16اکتوبر کو ایک ایسے وقت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جب اسے حزب اختلاف کے احتجاج اور حالیہ دنوں میں چینی شہریوں کو ٹارگٹ بنانے سمیت متعدد دہشت گرد حملوں کی لہر کا سامنا ہے۔

مبصرین یہ سوال اٹھا ر ہے ہیں کہ کیا ایسا ملک جو دنیا کے کئی اہم خطوں کے سنگم پر واقع ہے اپنی جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوراندیش پالیسیاں اپنانے کے لیے تیار ہے؟

اس کے علاوہ اسلام آباد برکس فورم میں رکنیت کا بھی خواہاں ہے۔

گزشتہ کچھ دہائیوں میں ابھرنے والی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اور برکس تنظیمیں چین، بھارت اور روس سمیت دنیا کی 40 فی صد سے زیادہ آبادی اور متعدد بڑی معیشتوں پر مشتمل ہیں جو رکن ملکوں کے مطابق ممکنہ طور پر امن اور سلامتی کے حصول اور تجارت کے فروغ کی جانب اہم پلیٹ فارمز کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ان فورمز پر فعال کردار ادار کرنے اور ان کے ذریعے تعاون سے مستفید ہونے کے لیے اسلام آباد کو امریکی تعاون کے ذریعہ آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے حصول کے بعد نہ صرف سیاسی استحکام، حکومتی عمل داری اور مؤثر معاشی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اسے اپنی خارجہ پالیسی کے امور کو بھی کہیں بہتر انداز میں آگے بڑھانا ہوگا۔

عالمی سطح پر دیکھا جائے تو اسلام آباد میں ہونے والا ایس سی او اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا کو مشرقِ وسطیٰ میں غزہ سے لبنان میں پھیلتی جنگ اور روس اور یوکرین میں جاری تنازع کے مضمرات کا سامنا ہے۔

مزید جانیے

12:56 14.10.2024

کراچی میں احتجاج پر دو مقدمات درج

کراچی میں گزشتہ روز سول سوسائٹی اور مذہبی جماعت کی ریلیوں میں ہنگامہ آرائی پر دو مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں ٹی ایل پی کے صدر قاسم فخری اور سول سوسائٹی کے پنھل ساریو سمیت 67 افراد نامزد کیے گئے ہیں۔

دونوں مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

12:59 14.10.2024

آئینی عدالت کے قیام کی 2023 میں پی ٹی آئی کے ایک سینیٹر نے تائید کی تھی: بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ سول سوسائٹی کی 2023 کی سفارشات میں ایک وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا جس کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی میں بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق اپنی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG