رسائی کے لنکس

الیکشن 2018: پیپلز پارٹی نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے تبادلے کا مطالبہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل مبینہ دھاندلی کرانے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کی جانب سے نگران وزیراعظم, چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے علیحدہ علیحدہ خطوط میں کہا گیا ہے ڈی جی ایف اے بشیر میمن کو عہدے ہٹایا جائے۔

بشیر میمن کے حقیقی بھائی نصیر میمن سندھ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 58 مٹیاری سے پی پی پی مخالف اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار ہیں۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر سندھ میں الیکشن کے عمل اثر انداز ہورہے ہیں۔

خط کیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نگران حکومت سابقه حکومت کے مقرر کردہ اس افسر کا فوری طور پر تبادلہ کرے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے ان پر عائد کئے گئے الزامات کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا ۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت تحقیقاتی ایجنسی ہے، جو ملک کے کسی بھی حصے میں قتل اور دہشتگردی سے لے کر منی لانڈرنگ، بینکنگ کرائم سمیت اہم نوعیت کے مقدمات میں تحقیقات کے وسیع اختیارات رکھتی ہے۔

وفاقی اور نگران حکومیں پہلے ہی کئی عہدے داروں کو تبدیل کر چکی ہیں تاکہ انتخابی عمل کو شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم اب بھی کئی امیدوار اور سیاسی جماعتیں بعض عہدے داروں کو ٹرانسفر کرنے پر زور دے رہی ہیں۔

  • 16x9 Image

    محمد ثاقب

    محمد ثاقب 2007 سے صحافت سے منسلک ہیں اور 2017 سے وائس آف امریکہ کے کراچی میں رپورٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ کئی دیگر ٹی وی چینلز اور غیر ملکی میڈیا کے لیے بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کی دلچسپی کے شعبے سیاست، معیشت اور معاشرتی تفرقات ہیں۔ محمد ثاقب وائس آف امریکہ کے لیے ایک ٹی وی شو کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG