رسائی کے لنکس

پاکستانی وزیرِ اعظم کی سعودی عرب روانگی


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز السعود کے جنازہ میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی مکہ پہنچ گئے ہیں۔

سن 1975ء سے وزیرِ داخلہ کے عہدے پر فائز شہزادہ نائف کا انتقال ہفتہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں ہوا جہاں وہ اپنے چند طبی تجزیوں کے لیے گئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

اُن کی نماز جنازہ اتوار کو مکہ میں بعد از نماز مغرب ادا کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم گیلانی نے روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سعودی ولی عہد کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ نائف نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

’’اُن کا جو کردار ہے اور پاکستان کے لیے جو اُن کی خدمات ہیں وہ ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم اس کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘‘

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور خورشید علی شاہ اور بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی مسٹر گیلانی کے ہمراہ سعودی عرب گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG