رسائی کے لنکس

ملکی استحکام کے لیےمخالف نقطہٴ نظر سننے کا حوصلہ اور تعلیم عام کرنے کی ضرورت ہے: ماہرین


شہبازبھٹی کےقتل پرکراچی میں صلیب اٹھائے ہوئے غم زدہ مظاہرین
شہبازبھٹی کےقتل پرکراچی میں صلیب اٹھائے ہوئے غم زدہ مظاہرین

نفیس صدیقی نےاِس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ سکیورٹی کا انتظام اچھا نہیں تھا۔ تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے میں عدم برداشت کے معاملے پر شاکی ہیں

پاکستان مسلم لیگ( ق) کےاقلیتی شعبےکےصدراوررکن قومی اسمبلی اکرم مسیح گل کا کہنا ہے کہ اقلیتی امور کے وزیر شہباز بھٹی کے قتل سے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا وقار مجروح ہوا ہے۔

بقول اُن کے، حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حکمراں جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن اور پارٹی کے سینئر راہنما، نفیس صدیقی نے کہا کہ ہم شہباز بھٹی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

اُنھوں نے اِس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ سکیورٹی کا انتظام اچھا نہیں تھا۔ تاہم، نفیس صدیقی نے کہا کہ وہ معاشرے میں عدم برداشت کے معاملے پر شاکی ہیں۔

ممتاز مذہبی اسکالر اوررفاح یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد کہتے ہیں کہ اقلیتی راہنما کا قتل مذہبی معاملہ نہیں اور اُن کے خیال میں تعلیم کا فروغ ہی ایسے مسائل کا اصل حل ہے۔

تفصیل کےلیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG