اسلام آباد —
امریکہ نے پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان میں سفیر رچرڈ اولسن نے بشیر بلور کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
سفیر اولسن نے بشیر بلور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوف اور دہشت کی سیاست کے خلاف تھے اور ایک باہمت انسان تھے۔’’ ہم متعدد خطرات کے باوجود جمہوری اقدامات پر ثابت قدم رہنے پر بشیر بلور کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ اس غضبناک حملے کی مذمت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور امید کرتا ہے کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لیے بلور کے ویژن پر لوگ کام جاری رکھیں گے۔
سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور ہفتہ کو پشاور میں ایک خودکش بم حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔