اسلام آباد —
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کی صبح ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم تین مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق بغیر ہوا باز کے جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف شمالی وزیرستان کے انتظامی مرکز میر علی کے قریب مبارک شاہی میں مشتبہ شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک گھر تھا۔
امریکہ یہ باور کرتا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور اس سے منسلک طالبان جنگجوؤں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں جہاں سے وہ سرحد پار افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج پر حملے کرتے ہیں۔