رسائی کے لنکس

پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے امریکی امداد


پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے امریکی امداد
پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے امریکی امداد

پاکستان میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یو ایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر اینڈریو سیسن نے منگل کو ملتان کے قریب ایک فیکٹری کے ملازمین سے ملاقات کی جنہیں امریکہ کے تعاون سے فنی تربیت کا ایک پروگرام مکمل کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا تھا۔

یو ایس ایڈ کی اعانت سے پیشہ وارانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد ایس ایم فوڈز میں روزگار حاصل کرنے والے چھ ہزار چھ سو نوجوانوں میں 150خواتین بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اینڈریو سیسن نے کہا کہ امریکہ پاکستانی عوام کے لیے فائدہ مند روزگار کے حصول اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یو ایس ایڈ نے کسانوں کی ترقی کی تنظیم (ایف ڈی او) اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے ڈیڑھ سو خواتین کو تربیت فراہم کی جنہیں بعد ازاں ایس ایم فوڈز میں روزگار ملا۔

یو ایس ایڈ نے 2009ء اور 2010ء میں 13ہزار نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کے لیے درکار ضروری مہارتوں کی تربیت دینے کی غرض سے مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ان نوجوانوں میں سے آدھے سے زیادہ مرد اور خواتین روزگار حاصل کرچکے ہیں۔ اسی ادارے کے تعاون سے جاری منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ، سندھ اور پنجاب میں نوجوانوں کو کیریئر کی ترقی میں مدد دینے والے پندہ مراکز قائم کیے گئے اور وہاں پڑھائے جانے والے فنی نصاب کے ستائیس سیٹ وضع کیے یا انھیں جدید بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG