رسائی کے لنکس

یروشلم: ’یومِ غضب‘؛ اسرائیل فلسطین جھڑپیں، ایک فلسطینی ہلاک


غزہ
غزہ

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اُس نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر دو افراد کو گولی ماری، جن پر الزام تھا کہ وہ ’’پُرتشدد بلوؤں‘‘ کے لیےلوگوں میں ’’اشتعال‘‘ پیدا کر رہے تھے

امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں نے ’یوم غضب‘ منایا، جب غزہ میں جمعے کے روز جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی ہلاک ہوا۔

محکمہٴ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 30 برس کا محمود المصری اُس وقت ہلاک ہوا جب اسرائیل غزہ سرحد پر جھڑپیں جاری تھیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اُس نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر دو افراد کو گولی ماری، جن پر الزام تھا کہ وہ ’’پُرتشدد بلوؤں‘‘ کے لیے لوگوں میں ’’اشتعال‘‘ پیدا کر رہے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے جمعے کے دِن بیت اللحم میں فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے برسائے، ایسے میں جب فلسطینی دھڑوں کی جانب سے ’یوم غضب‘ کا آغاز ہوا۔

یروشلم میں اضافی سکیورٹی فوج کو تعینات کیا گیا، جب بدھ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا اور اعلان کیا کہ امریکی سفارت خانہ وہاں منقتل کیا جائے گا۔

اسرائیل سارے یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے۔ فلسطینی چاہتے ہیں کہ یروشلم کا مشرقی حصہ اُس کی مستقبل کی آزاد ریاست کا دارالحکومت ہوگا۔

ماضی میں، اسرائیل نے یروشلم میں واقع ’ماؤنٹ ٹیمپل‘ کے احاطے تک آنے پر عمر کی قید لاگو کی ہے، جہاں کشیدگی کے دِنوں میں پُرتشدد کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔

اسرائیلی پولیس کی ترجمان، مکی روزن فیلڈ نے کہا ہے کہ ’’ہمیں ایسا کوئی عندیہ نہیں ملا کہ ماؤنٹ پر ہنگامہ آرائی ہوگی، اس لیے عمر کی کوئی قید نہیں لگائی گئی۔ اگر صورت حال میں خلل واقع ہوا تو اس کا فوری جواب دیا جائے گا‘‘۔


اِس مقام کو مسلمان ’الحرم القدسي الشريف‘، جب کہ یہودی اِسے ’ٹیمپل ماؤنٹ‘ کہتے ہیں۔ یہ یہودیوں کا مقدس ترین مقام ہے جب کہ اسلام کی تیسری مقدس ترین عبادت گاہ ہے۔

ادھر مسلمان اکثریتی آبادی والے ملکوں میں جمعے ہی کے روز احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

جمعے کے روز یہ احتجاجی مظاہرے عراق، اردن، پاکستان، لبنان، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ہوئے۔ آبادی کے اعتبار سے انڈونیشیا اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

دریں اثنا، اسلام نواز گروپ، حماس نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی کال دی ہے۔

XS
SM
MD
LG