فلسطینی پولیس نے مغربی کنارے میں واقع غزہ سیکیورٹی کے ایک کمانڈر محمد داحلان کے گھر پر چھایہ مار کر کم ازکم 12 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار اور ان کے ہتھیار، کمپیوٹر اور گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔
جمعرات کے روز داحلان کے گھر پر چھاپہ، فلسطینی گروپ الفتح کی سینٹرل کمیٹی سے ان کے اخراج کے خلاف اپیل مسترد کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد مارا گیا۔ انہیں جون میں سینٹرل کمیٹی سے نکال دیا گیاتھا۔
صدر محمود عباس کے دفتر نے داحلان پر بدعنوانی اور مغربی کنارے کی حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔
بہت سے فلسطینی داحلان پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے 2007ء میں الفتح کی ایک شاخ حماس کو غزہ میں آنے کی اجازت دی تھی جس کے نتیجے میں یہ عسکریت پسند گروپ غزہ کی ساحلی پٹی کاکنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیاتھا۔