اسلام آباد —
شمال مغربی پاکستان میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ اتوار کو ہونے والی ایک جھڑپ میں کم ازکم ایک پولیس اہلکار اور پانچ مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔
صوبائی حکام نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم پشاور کے مضافاتی باڑہ شیخان نامی علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر وہاں تلاشی کے آپریشن میں مصروف تھی جب اُن پر فائرنگ شروع کردی گئی۔
اس اچانک حملے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ فرنٹیئر کور کی مدد سے کی گئی جوابی کارروائی میں چار مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے۔
اس جھڑپ کے بعد پولیس کے تازہ دم دستوں نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ اس علاقے میں پہنچ کر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی جس دوران کئی لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
ایک روز قبل پشاور اور کوہاٹ کے درمیان درہ آدم خیل نامی قبائلی خطے کے مصروف بازار میں ایک طاقتور کار بم دھماکے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔