رسائی کے لنکس

فلپائن: سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی


سمندری طوفان سے متاثرہ لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔
سمندری طوفان سے متاثرہ لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔

موسلا دھار بارشوں کے علاوہ تیز طوفانی ہوائیں بھی چلیں جس سے لگ بھگ 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

فلپائن کے جنوب میں آنے والے شدید سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب بھی بہت سے لوگ لاپتا ہیں اور امدادی کارکن ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

بھوپھا نامی اس سمندری طوفان سے سب سے زیادہ ہلاکتیں منگل کو کیموسٹیلا وادی میں ہوئیں۔ موسلا دھار بارشوں کے علاوہ تیز طوفانی ہوائیں بھی چلیں جس سے لگ بھگ 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

طوفان سے فلپائن کے جنوبی علاقوں میں سے بیشتر میں بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا۔

گزشتہ سال بھی فلپائن میں شدید سیلاب سے لگ بھگ 1500 افراد متاثر ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG