فلپائن میں امدادی کارکن شدید سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے ہزاروں بے گھر افراد کو ہنگامی امداد پہنچانے میں مصروف ہیں جب کہ ملک کے جنوبی حصوں مں آنے اس طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 400 ہوگئی ہے۔
سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں جن کے لواحقین تباہ شدہ گھروں کے ملبے اور کیچڑ سے اٹی لاشوں میں انھیں تلاش اور شناخت کر رہے ہیں۔
بھوپا نامی اس سمندری طوفان سے ہزاروں گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
طوفان کے نتیجے میں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے سڑکوں، پلوں، بجلی اور مواصلات کے نظام کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث جمعرات کو بھی بہت سے علاقوں تک کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں ہو پائی ہے۔
حکام کے مطابق لاپتا ہونے والے 379 افراد کی تلاش جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار متاثرین کو اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں قائم عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔
جمعرات تک یہ طوفان فلپائن کے مغرب میں جنوبی بحیرہ چین میں منتقل ہو گیا اور پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ وہاں یہ ویتنام یا چین سے ٹکرا سکتا ہے۔