فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ جنوبی جزیرہ مِنڈاناؤ میں سونے کی تلاش کرنے والے کان کنوں کے گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 100 سے زائد پتھروں اور مٹی تلے دب گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو علی الصباح پنٹوکان نامی قصبے کے قریب پیش آیا، اور فلپائن کی افواج کھدائی کر کے ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
اس علاقے میں ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آ چکے ہیں، اور حکام کی جانب سے انتباہ کے باوجود کان کن اور ان کے اہل خانہ وہاں سے منتقل نہیں ہوئے۔