پاپوا نیو گنی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم ازکم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی علی الصباح بتایا کہ 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
یہاں قریب ہی مائع گیس کا ایک بڑا منصوبہ زیر تعمیر ہے جو 2014ء تک مکمل ہوگا۔ تیل کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ 16 ارب ڈالر کے اس منصوبے پر صورتحال کے معمول پر آنے تک کام روک دیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق تاحال مرنے والوں اور دیگر نقصانات کے بارے میں کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا جب کہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔