فلپائن میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے جب کہ کارکنان بدھ کو بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
منگل کو بوہول جزیرہ میں آنے والے 7٫2 شدت کے زلزلے اور متعدد بعد از زلزلہ جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں اور سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
سینکڑوں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ متاثرہ علاقے میں عارضی پناہ گاہیں قائم کرکے لوگوں کو وہاں منتقل کیا گیا ہے۔
منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی لوگ دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم حکام کے مطابق ان میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید بہت کم ہے۔
زلزلے سے سولہویں اور سترہویں صدی کی بعض تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ صوبہ سیبو میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔