رسائی کے لنکس

فلپائن میں امدادی سرگرمیاں تیز


دور افتادہ جزیروں اور پہاڑی علاقوں میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے متاثرین کے لیے خوراک، پانی اور دیگر امدادی سامان گرایا جا رہا ہے۔

فلپائن کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے امدادی کاروائیوں میں پیر کو تیزی دیکھنے میں آئی اور ملک کے دور افتادہ جزیروں اور پہاڑی علاقوں میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے متاثرین کے لیے خوراک، پانی اور دیگر امدادی سامان گرایا۔

امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن اس مہم میں بنیادی کردار سر انجام سے رہا ہے، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل کے علاوہ متاثرین کو یہاں منتقل کرکے اُنھیں طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

تباہ حال علاقوں میں بحالی کے آثار نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں، اور کچھ مارکیٹیں اور پڑول پمپ کھل گئے ہیں جبکہ لوگوں نے اپنے گھروں کی مرمت شروع کر دی ہے یا وہ عارضی پناہ گاہیں تیار کر رہے ہیں۔

امریکی حکومت نے مزید ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا ہے اور اس طرح واشنگٹن کی طرف سے فلپائن کے متاثرہ افراد کے لیے مجموعی امداد تین کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

فلپائن کے صدر بنگنو اکیونو کہہ چکے ہیں کہ وہ سمندری طوفان سے تباہ شدہ علاقے میں تب تک رہے گے جب تک انہیں متاثرین کے لیے کی جانے والی کوششوں سے متعلق تسلی نا ہو۔

فلپائن حکومت کے مطابق سمندری طوفان میں تقریباً چار ہزار افراد ہلاک اور 1,200 لاپتہ ہوئے۔
XS
SM
MD
LG