رسائی کے لنکس

نیو یارک میں ٹیبل ٹینس کی مقبولیت میں اضافہ


نیو یارک میں ٹیبل ٹینس کی مقبولیت میں اضافہ
نیو یارک میں ٹیبل ٹینس کی مقبولیت میں اضافہ

رے پروکٹر تقریباً روزانہ مین ہیٹن کے اس پارک میں ٹیبل ٹینس کھیلتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ وقت گزارنے کا اچھا اور سستا مشغلہ ہے۔

ٹیبل ٹینس کا آغاز ، جسے پنگ پونگ بھی کہا جاتا ہے ، سو سال پہلے برطانیہ میں ہوا۔ آج یہ کھیل دنیا بھر میں کھیلا جا رہا ہے۔ اگر چہ امریکہ میں برسوں تک ٹیبل ٹینس زیادہ مقبول نہیں تھا لیکن اب یہ نیویارک کے کلبز اور ریسٹورانٹس میں بھی مقبول ہو رہا ہے ۔

رے پروکٹر تقریباً روزانہ مین ہیٹن کے اس پارک میں ٹیبل ٹینس کھیلتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ وقت گزارنے کا اچھا اور سستا مشغلہ ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر نیو یارک جیسے مہنگے شہرمیں کسی چیز کا مفت ملنا اچھا احساس ہے۔یہاں پر آنا ، پارک میں کھیلنا اور بہت زیادہ رقم خرچ کیے بغیر چیزوں سے لطف اندوز ہونا اچھا ہے۔

پروکٹر حال ہی میں نیویارک منتقل ہوئے ہیں ۔ ٹیبل ٹینس کی وجہ سے جہاں اُنھیں نئے دوست ملے وہیں مشکل حالات کا سامنا کرنے میں بھی مدد ملی ۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ مجھے اورمیری بیوی کوکچھ مشکل مالی حالات کا سامنا ہے، ایسے میں اس قسم کی دلچسپی روز مرہ زندگی کی مشکلات سے دھیان ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

یہ پارک ان بہت سے مقامات میں سے ایک ہے جہاں نیو یارک کے شہری اکھٹے ہو کر کھیلتے ہیں وہ کلبوں میں بھی کھیلتے ہیں ۔ جہاں امریکہ کے بعض بہترین کھلاڑی بھی ٹینس مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں ۔ فرینک Raharinosy ایسے ہی ایک کلب کے مالک ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں بہت سے لوگ پنگ پونگ کو پسند کرتے ہیں۔ لیکن، پہلے ان کے پاس مناسب ساز وسامان نہیں تھا، اس لیے یہ یا تو آفس میں یا تہہ خانے میں کھیلا جاتا تھا۔ کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں لوگ مل کر کھیل سکیں۔ لیکن، اب زیادہ سے زیادہ لوگ پنگ پونگ کھیلتے ہیں اور اس کلب میں آتے ہیں۔

Raharinosy کا کہنا ہے کہ نیویارک کے رہنے والے اب اس بین الاقوامی کھیل کی طرف مائل ہو رہے ہیں ، جو فٹ بال کے بعد دنیا کا سب سے مشہور کھیل ہے اور دنیا بھر میں تین کروڑ سے زائد لوگ ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہیں۔لیکن امریکہ میں ٹیبل ٹینس روایتی طور پر بڑا کھیل نہیں ۔ اکاسی سالہ Marty Reisman

دو مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس چیمپین رہ چکے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک عالمی کھیل ہے اور یہ کھیل 100سے زیادہ برسوں سے کھیلا جا رہا ہے ۔ لیکن پنگ پونگ کے کچھ فائدے اور چیلنجز بھی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کسی ایسے شخص سے نہیں ملا جسے یہ کھیل پسند نہ ہو۔ اور نیویارک شہر میں اب زیادہ سے زیادہ لوگوں میں ٹیبل ٹینس کا شوق پیدا ہو رہا ہے ۔

XS
SM
MD
LG