رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

09:20 22.8.2022

پی ٹی آئی کارکن بدستور بنی گالہ میں موجود

پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری اس ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ رات گزر گئی اور صبح ہو گئی لیکن کارکنان بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔

08:41 22.8.2022

'فیصل آباد سے قافلے بنی گالہ کے لیے رواں دواں'

تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے بسوں میں قافلے بنی گالہ کے لیے رواں دواں ہیں۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنان کو ہدایت کی کہ "آپ جہاں بھی ہیں آج بنی گالہ پہنچیں اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔"

08:39 22.8.2022

'حکومتی کوششیں عمران خان کو مضبوط بنا دیں گی'

واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے جو بھی کوشش کرے گی وہ اسے مزید مضبوط بنا دے گی۔

ان کے بقول عمران خان کو دبانے کی پالیسیاں انہیں اتنا مقبول بنا رہی ہیں کہ وہ عوامی غم و غصے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

08:31 22.8.2022

پی ٹی آئی کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی کارکنوں کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر یہ پیغام ایک ایسے وقت جاری کیا ہے جب اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

اسلام آباد میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تاہم پولیس اس کی تصدیق نہیں کی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG