رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

14:13 22.8.2022

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی بنی گالا آمد، عمران خان سے ملاقات

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے بنی گالہ میں میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں اور مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی۔

قبل ازیں مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان گرفتاری سے بچنا چاہتے ہیں اور وہ بنی گالہ میں موجود نہیں ہیں۔

13:50 22.8.2022

عمران خان کی ضمانت 25 اگست تک منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر تھے۔ اب تین روز کے لیے راہ داری ضمانت مںظور کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دورانِ سماعت بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرے گی۔

قبل ازیں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار نے اعتراض لگا دیا تھا۔

چیئرمین تحریکِ انصاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیر کی صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

10:56 22.8.2022

عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست، رجسٹرار کا اعتراض

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیر کی صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت جانے کے بجائے اسلام آباد ہائی کورٹ کیوں آ گئے۔

رجسٹرار نے یہ بھی اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار نے بائیو میٹرک بھی نہیں کرایا۔

09:23 22.8.2022

پی ٹی آئی کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

یوٹیوبر نے حال ہی میں اپنے ایک وی لاگ میں الزام عائد کیا تھا کہ تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل پر پولیس نے جنسی اور جسمانی تشدد کیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG