رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

12:35 26.9.2022

'مفتاح اسماعیل مثالی تھے تو انہیں کیوں فارغ کیا گیا؟'

خیبر پختونخوا کے وزیرِ خزانہ تیمور خان جھگڑا نے وفاقی وزیرِ خزانہ کے استعفیٰ پر سوال اٹھا دیا ہے۔

تیمور جھگڑا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر مفتاح اسماعیل اتنے کے مثالی وزیرِ خزانہ تھے تو انہیں فارغ کر کے ان کی جگہ اسحاق ڈار کو کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے؟

10:26 26.9.2022

پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 6 اہلکار ہلاک

فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے میں حادثے میں اپنی جانیں کھونے والے فوجیوں کی تصویر جاری کی ہے۔ 26 ستمبر 2022
فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے میں حادثے میں اپنی جانیں کھونے والے فوجیوں کی تصویر جاری کی ہے۔ 26 ستمبر 2022

پاکستان بری فوج کا ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت چھ ا ہلکا ر ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جو ضلع ہرنائی کے علاقے خوست کے قریب کر تباہ ہوا۔

واقعے میں ہلاک پائلٹوں کی شناخت میجر محمد منیب افضل اور میجر خرم شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جب کہ نائیک جلیل، صوبیدار عبداالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

09:49 26.9.2022

مفتاح اسماعیل خصوصی داد کے مستحق ہیں: وفاقی وزیرِ اطلاعات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، فائل فوٹو
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں الزام عائد کیا کہ عمران خان نے جو معاشی تباہی کی تھی اس سے ہونے والے نقصانات سے ملک کو محفوظ کرنے کے لیے مفتاح اسماعیل کی کوششیں میں نے خود دیکھی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ پوری قوم اور بالخصوص مسلم لیگ ن کی جانب سے خصوصی داد کے مستحق ہیں۔

09:44 26.9.2022

پاکستان پہنچ کر باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دوں گا: مفتاح اسماعیل

پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پارٹی چیف نواز شریف سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے عہدے سے زبانی استعفیٰ دے دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وہ پاکستان پہنچ کر باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ان کے بقول دو مرتبہ بطور وزیرِ خزانہ خدمات انجام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG