رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

13:35 28.9.2022

'اب ہم نے صرف کھیلنا ہے امریکہ کا نام نہیں لینا': عمران خان کی سائفر پر مبینہ آڈیو بھی لیک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں انہیں سائفر کو بیرونی سازش بنا کر پیش کرنے کی بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں عمران خان اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے امریکہ کا نام نہیں لینا جس پر اعظم خان سابق وزیرِ اعظم کو کہتے ہیں کہ سائفر پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔

اعظم خان کہتے ہیں شاہ محمود قریشی [وزیرِ خارجہ] یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور جو وہ پڑھیں گے اسے کاپی میں بدل دیں گے اور وہ میں منٹس میں تبدیل کر لوں گا کہ سیکریٹری خارجہ نے یہ چیز بنا دی ہے۔ پھر اینلسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہو۔ ان کے بقول اینلیسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے اور سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں۔

اعظم خان, عمران خان کو ایک میٹنگ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جس پر سابق وزیرِ اعظم سوال پوچھتے ہیں کہ میٹنگ میں شاہ محمود قریشی، آپ، میں اور سہیل [سیکریٹری خارجہ] کو بلائیں۔ جس پر اعظم خان اثبات میں جواب دیتے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے ان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی تھی اور امریکہ میں موجود سفیر نے اس حوالے سے سائفر بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے عدم اعتماد کی تحریک منظور کراتے ہوئے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔

11:17 28.9.2022

تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ کے دوران پیش آئے واقعات کی تحقیقات کے لیے ٹربیونل قائم

پاکستان تحریکِ انصاف کے 25 مئی کو 'آزادی مارچ' کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی ٹربیونل قائم کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے مطابق صوبائی حکومت نے ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی شق تین کے تحت ٹربیونل قائم کیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ شبر رضا رضوی پر مشتمل ایک رکنی ٹربیونل 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن پر 24 ستمبر کی تاریخ درج ہے۔

10:43 28.9.2022

سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

09:10 28.9.2022

سینیٹر اسحاق ڈار آج وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سینیٹر اسحاق ڈار ، فائل فوٹو
سینیٹر اسحاق ڈار ، فائل فوٹو

سینیٹر اسحاق ڈار بدھ کو ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

لگ بھگ پانچ برس کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما نے منگل کو ہی سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔

اسحاق ڈار کی پاکستان آمد سے قبل ہی سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ پیش کر دیا تھا جسے باضابطہ طور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کو منظور کر لیا تھا۔

وزیرِ خزانہ کا قلم دان اب سینیٹر اسحاق ڈار کے پاس ہو گا جو ماضی میں دو مرتبہ اس عہدے پر رہ چکے ہیں جنہیں ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور مہنگائی میں کمی لانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں اسلام آباد کی ایک عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG