رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

11:35 3.10.2022

لاہور ہائی کورٹ: مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انہیں پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

مریم نواز کا پاسپورٹ چوہدری شوگر ملز کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہونے پر عدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔ اکتوبر 2019 سے اب تک یہ پاسپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع تھا۔

چند ہفتے قبل لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔

پیر کو پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے موقع پر مریم نواز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے خلاف اب تک کوئی ریفرنس فائل نہیں ہوا اس لیے کسی شہری کی نقل و حرکت روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کو اس پر کیا اعتراض ہے؟ اس پر قومی احتساب بیورو (نیب) اور حکومت کے وکیل نے پاسپورٹ واپسی کی مخالفت نہیں کی جس کے بعد عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرلی۔

16:31 2.10.2022

’سائفر صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا نہیں‘

مریم نواز، فائل فوٹو
مریم نواز، فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ سائفر صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی امانتوں میں خیانت کر کے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

14:44 2.10.2022

’ سائفر حقیقت ہے اور مداخلت ہے‘

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی پاس داری نہ کرنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ملتان میں اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کی گفتگو پبلک ہوئی۔ کیا اس معاملے کی تفتیش نہیں ہونی چاہیے؟

شاہ محمود قریشی کا سائفر سے متعلق حکومتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہی لوگ پہلے سائفر کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سائفر حقیقت ہے اور مداخلت ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاٹ کا شکار ہے، حکومت شوق سے تحقیقات کرے۔ مراسلہ وزیرِ اعظم ہاؤس سے گم ہونے کے ذمہ دار کون ہیں؟

ان کے بقول یہ مراسلہ کہاں سے آیا؟ یہ حقیقت قوم کے سامنے آ چکی ہے۔ یہ معاملہ دوبارہ اٹھانے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟

14:41 2.10.2022

’ عمران خان نے ملکی تاریخ کا خطرناک ترین کھیل کھیلا‘

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ذاتی مفادات کے لیے لوگوں کو استعمال کیا۔

نارووال میں اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سازش کا بیانیہ مٹی میں مل گیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی تاریخ کا خطرناک ترین کھیل کھیلا اور عمران خان نے عوام کے پیسے پر ڈاکہ ڈالا اور اپنی سیاست چمکائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا پر بھی منفی سیاست کی۔ ان کے بقول عمران خان اربوں روپے لگا کر جلسے کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG