رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

09:10 5.10.2022

پاسپورٹ ملنے کے بعد مریم نواز لندن روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ لگ بھگ ایک ماہ قیام کریں گی۔

مریم نواز بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کچھ رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مریم نواز نے گزشتہ روز ہی لاہور ہائی کورٹ سے اپنا ضبط شدہ پاسپورٹ وصول کیا تھا۔ عدالتِ عالیہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے عوض مریم نواز کا پاسپورٹ تحویل میں لیا تھا۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف کی رہائش گاہ پر قیام کریں گی اور وہ ایک ماہ تک لندن میں ہی رہیں گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ مریم نواز اپنے والد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پیر کو مذکور کیس کی سماعت کے دوران مریم کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے اب تک مریم کے خلاف کیس فائل نہیں کیا اس کے باوجود ان کا پاسپورٹ چار برس سے عدالتی تحویل میں ہے۔ کسی کی نقل و حرکت کو روکنا بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔

عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

17:45 4.10.2022

’نواز شریف کا راستہ صاف ہے، جلد وطن واپس آئیں گے‘

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ ان کا پاکستان واپسی کا راستہ صاف ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ملک واپس کب آئیں گے؟ اس بات کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں تو ملک ترقی کرے گا۔ گزشتہ برسوں میں پاکستان تنزلی کی جانب جاتا رہا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سنگین الزامات ہیں۔ ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، اس لیے ان کو اب کوئی عدالت نہیں بچا سکتی۔

جب بھی انصاف ہوگا عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا نام لے کر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ان کی عزت کرتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کا کیس ختم کرنے پر انہوں نے کہا کہ فراخ دلی کا مظاہرہ اس قسم کے شیطانی ذہن کے ساتھ نہیں کیا جاتا۔ اگر ایسے انسان کو معاف کیا جائے گا جو جلسوں میں وہ الزامات لگائے تو یہ سلسلہ جاری رہے گا اور وہ جب قانون کی گرفت میں آئے گا تو معافی مانگ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خاتون جج سے معافی اس لے مانگی تاکہ وہ نااہل نہ ہو جائیں۔ کسی بھی شخص نے خاتون جج سے نہیں پوچھا کہ عمران خان کو معافی ملنی چاہیے یا نہیں۔

16:27 4.10.2022

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب، صدر خطاب کریں گے

پاکستان کی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جمعرات چھ اکتوبر کو شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54-ایک اور 56-تین کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملک کی پارلیمان کے آخری برس کا آغاز صدر کے خطاب سے 14 اگست کو ہونا تھا جو کہ اب تک نہیں ہو سکا۔

پاکستان کے آئین کے مطابق ہر برس پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور پر خطاب کر تے ہیں۔

15:39 4.10.2022

تاحیات نااہلی کا قانون ظالمانہ ہے: چیف جسٹس پاکستان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل واوڈا نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دیے ہیں کہ تاحیات نااہلی کا قانون ظالمانہ ہے۔ عدالت اس کیس کو محتاط ہو کر سنے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر منگل کو سماعت کی۔
اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل وسیم وجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے 2018 کے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب بھی ہوئے جس کے دو سال بعد ان کے غلط بیان حلفی پر نااہلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہوئی۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔ کمیشن نے فیصل واوڈا کیس میں حقائق کا درست جائزہ لیا۔ اگر سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے حکم کو کالعدم قرار دے بھی دے تو حقائق تو وہی رہیں گے۔


وکیل فاروق ایچ نائیک نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کہا کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت تسلیم کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں سوال بس یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تاحیات نااہلی کا حکم دے سکتا ہے یا نہیں؟


جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG