رسائی کے لنکس

آصف زرداری 411 ووٹ حاصل کر کے صدرِ پاکستان منتخب، محمود خان اچکزئی 181 ووٹ حاصل کر سکے

صدارتی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی اور حمایت یافتہ جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ تھا۔

16:23 9.3.2024

بلوچستان اسمبلی میں کل 62 میں سے 47 ووٹ کاسٹ ہوئے

بلوچستان اسمبلی میں کل 62 میں سے 47 ارکان نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے 17، پیپلزپارٹی کے 16 اور بی اے پی کے چھ، نیشنل پارٹی کے چار، اے این پی کے تین اور ایک آزاد رکن نے ووٹ ڈالا ہے۔

جمعیت علماءاسلام، حق دو تحریک، جماعت اسلامی اور بی این پی عوامی کے 17 ارکان نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

16:19 9.3.2024

سندھ اسمبلی: 162 میں سے 160 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا

سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں 162 ارکان میں سے 161نے حقِ رائے دہی استعمال کیا ۔جماعت اسلامی کے واحد رکن محمد فاروق نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے تین ارکان نے حلف نہیں اٹھایا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن حافظ نعیم الرحمان اور انتقال کرنے والے پیپلز پارٹی کے رکن عزیز جونیجو کا نوٹی فیکشن جاری نہیں ہوا ۔

مخصوص نشست پر ایم کیو ایم کے کامیاب ہونے والے رکن نے بھی اب تک حلف نہیں اٹھایا۔

16:04 9.3.2024

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم

پاکستان کے صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ایوان سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق قومی اسمبلی میں پریزائڈنگ افسر کے فرائج انجام دے رہے ہیں جن کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ شیریں رحمان ہیں جب کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ شفیق ترین ہیں، جن کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔

15:29 9.3.2024

سندھ اسمبلی میں پولنگ کی صورتِ حال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی دیگر صوبائی اسمبلیوں کی طرح سندھ اسمبلی میں بھی صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اب تک 60 سے زائد ارکان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پولنگ کی صورتِ حال بتا رہے ہیں وائس آف امریکہ کے نمائندے محمد ثاقب ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG