رسائی کے لنکس

دہلی میں انتخابات، حکمران جماعت کے لیے پہلا کڑا امتحان


پولنگ ووٹنگ مشین کی ذریعے ہو رہی ہے
پولنگ ووٹنگ مشین کی ذریعے ہو رہی ہے

راے عامہ کے جائزوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کے لیے ہفتہ کو ووٹ ڈالے گئے۔

ان انتخابات کو وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مقبولیت کے لیے ایک امتحان تصور کیا جا رہا ہے۔

راے عامہ کے جائزوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بی جے پی نے یہاں سے عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال کے مقابلے میں کرن بیدی کو میدان میں اتارا ہے۔

کرن بھارت کی پہلی اعلیٰ ترین خاتون پولیس افسر رہ چکی ہیں جب کہ اروند انکم ٹیکس محمکے کے ایک سابق افسر تھے اور انسداد بدعنوانی کے نعرے کے ساتھ میدان سیاست میں آئے۔

کرن بے جی پی کی طرف سے دہلی کی وزارت اعلیٰ کے منصب کی امیدوار بننے سے پہلے کچھ عرصہ اروند کے ساتھ ان کی پارٹی میں رہ چکی ہیں۔

ایک کروڑ تیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے تقریباً 12 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جہاں یہ سارا عمل ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوا۔

انتخابات کے نتائج کا اعلان منگل کو متوقع ہے۔

گزشتہ سال مئی کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی تھیں جس کے بعد ہونے والے متعدد مقامی انتخابات میں بھی یہ جماعت قابل ذکر نشستیں حاصل کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG