رسائی کے لنکس

کشمیری امریکن کونسل کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

مظاہرہن نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے بھارتی فوج کی واپسی اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور بھارتی کشمیر کے شہری محمد افضل گورو کی پھانسی کے خلاف امریکہ میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

جمعہ کو ہونے والے اس مظاہرے کا اہتمام کشمیری امریکن کونسل نے کیا تھا۔

مظاہرہن نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے بھارتی فوج کی واپسی اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے بھارتی سفارتخانے میں موجود حکام کو اس حوالے سے خصوصی یاداشت بھی پیش کی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ محمد افضل گورو کو انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر ہی پھانسی دی گئی تھی اور بھارت کے زیر اہتمام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی تھی۔

کشمیری امریکن کونسل کی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

افضل گورو کو 2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث ہونے پر گذشتہ ماہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

بھارتی حکام کا موقف ہے کہ افضل گورو کو باضابطہ عدالتی کارروائی کے بعد ہی پھانسی دی گئی۔
XS
SM
MD
LG