کراچی —
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعرات کو مسلم لیگ فنکشنل کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا گیا اور ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کا جزوی اثر کراچی کے بعض علاقوں میں بھی دیکھنے میں آیا۔
شہر میں صبح کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ بھی کچھ علاقوں میں معمول سے کم رہی۔
ٹرانسپورٹرز نے صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد سڑکوں کا رخ کیا۔
کراچی کے مقابلے میں اندرون ِسندھ مختلف شہروں میں ہڑتال کااثر زیادہ دیکھنے میں آیا۔ مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کی غرض سے علاقہ مکینوں نے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جس کے دوران ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کی ہڑتال کی اپیل کا کچھ علاقوں میں مکمل جبکہ کہیں کہیں جزوی اثر یکھنے کو ملا۔
میرپور خاص، ڈگری، نوکوٹ، عمر کوٹ اور ٹنڈو جام میں سارا دن ہڑتال کا سماں رہا۔ یہاں ٹریفک سڑکوں سے غائب رہی جبکہ سانگھڑ، خیرپور، ٹنڈو محمد خان اورملحقہ علاقوں میں بھی کاروبار بند رہا۔