رسائی کے لنکس

ملکی معیشت سے متعلق صدر پوٹن حوصلہ مند


پوٹن نے یوکرین کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین سیاسی طور پر ایک اکائی رہے۔

روس کے صدر ولا دیمر پوٹن نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں پر اعتماد لہجے میں روسیوں کو بتایا کہ ملکی معیشت دوبارہ سنبھل جائے گی اور روبل کی قیمت میں استحکام آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران زیادہ سے زیادہ دو سال تک جاری رہ سکتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر بیرونی عوامل بہتری کی طرف تبدیل ہوتے ہیں تو معیشت میں تیزی سے بہتری آ سکتی ہے۔

روبل کی قیمت میں جمعرات کو پوٹن کی تقریر سے پہلے بہتری واقع ہوئی۔

منگل کو پہلی بار اس کی قدر اس حد تک کم ہو گئی تھی کہ جس سے روس کے مرکزی بینک کی طرف سے بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں کو یہ یقین دہانی کروانی پڑی کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ اضافی سرمایہ فراہم کرے گا۔

ایک وقت میں کرنسی کی قیمت اتنی گر گئی کہ ایک ڈالر کا زرمبادلہ 80 روبل ہو گیا۔ اس سال اہم مغربی کرنسیوں کے مقابلے میں روبل کی قیمت میں 60 فیصد تک کمی ہوئی۔

پوٹن نے یوکرین کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین سیاسی طور پر ایک اکائی رہے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس بحران کو امن بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور یہ تجویز دی کہ مشرقی یوکرین میں کیف اور روس نواز باغی کرسمس سے پہلے قیدیوں کا تبادلہ کریں۔

روس پر کرائمیا پر قبضہ کرنے کے بعد مغرب کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG